دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی

 تازہ ترین) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی کے سفر پر لے جانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔آزار کشمیر کے شہر کوٹلی میں 120nawaz sharif میگاواٹ کے گل پورین بجلی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیےمیں واضح کمی آئی ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی 12 سے 6 گھنٹے کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  گل پورین بجلی منصوبے پر 33 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور  یہ منصوبہ 3 سال  میں بجلی کی فراہمی شروع کردے گا۔

حکومت سستی بجلی پیدا کرنے پر غور کررہی ہے۔ گل پورین منصوبے کو کورین کمپنی 100 فیصد سپانسر کررہی ہے۔  2017ء کے آخر یا 2018 ء  کی ابتدا میں ملک سے ہمیشہ کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا  ہم ملک کو ترقی کے سفر پر لے جانا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، حکومت کو کام سے روکنے والے مثبت سفر میں ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔صرف  تعمیری سیاست ہی ملک کو تعمیر کر سکتی ہے۔ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here