پاسپورٹ کے بغیر سفر ممکن،،، سڈنی

سڈنی(تازہ ترین)passport کے دور میں پاسپورٹ کے بغیر ایک ملک سے دوسرے ملک میں جانا تقریباً ناممکن ہے۔ مگر آسٹریلیا کچھ ایسا کرنے جا رہا ہے جس کے بعد اس کے شہری بغیرپاسپورٹ کے دنیا بھر میں سفر کر سکیں گے۔ آسٹریلوی حکومت دراصل ’’کلاؤڈ پاسپورٹ‘‘ کے منصوبے پر عملدرآمد پر کافی غور فکر کر رہے ہیں جس کے بعد کاغذ کے پاسپورٹ و دیگر دستاویزات کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے گزشتہ روز اس اقدام کے بارے میں بتایا ہے۔جولی بشپ کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ پاسپورٹ کے ذریعے شہریوں کی  ساری معلومات آن لائن میسرہوں گی جنہیں وہ اپنے موبائل فون پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔ وہ ایئرپورٹ پر  پاسپورٹ کے بغیر جائے  گے اور ایئرپورٹ پر عملہ ان کا پاسپورٹ اور ویزہ آن لائن دیکھ کر ہی تصدیق کردے گا اور انہیں سفر کی اجازت مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں امید ہے ہمارا پاسپورٹ کے بغیر سفر کرنے کا پلان پوری دنیا میں کامیاب ہو گا اور تمام ممالک اس میں ہماری پیروی کریں گے۔

Leave a Reply