چین میں سمندری طوفان

Tropical storm in Chinaچین (تازہ ترین) تائیوان میں آنے والا سوڈیلر نامی سمندری طوفان زور پکڑنے پر 14 لوگوں کو نگل گیا۔ چین کے جنوب مشرقی علاقے میں سمندری طوفان کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 70 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے مطابق 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ سمندری طوفان کے باعث سیلاب اور تودے گرنے سے ہلاکت میں اضافہ ہوا۔ چین میں پانچ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ زمینی علاقے سے ٹکرانے کے بعد اس طوفان کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ دوسری جانب چین کے صوبے فوجیان میں بھی طوفان کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ایک لاکھ 63 ہزار افراد کو محفوظ مققام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث دس ہزار درخت اکھڑ گئے ہیں۔ ریل گاڑیاں اور جہازوں کی پرواز مؤخر کر دی گئی ہے جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ حالیہ سیلاب سے خطے میں 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here