چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی میزائل سازی کی ڈیل منسوخ

انقرہ (تازہ ترین ) ترکی نے مغربی دفاعی اتحاد’’  نیٹو ‘ ‘کے رکن ممالک کی تشویش کے بعد چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی میزائل سازی کی ڈیل منسوخ کر China's missile , Western military allianceدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی میزائل سازی کی ڈیل منسوخ کر دی گئی ہے۔ ترکی اِس ڈیل کے تحت چین کے تعاون سے اپنا اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کی پلاننگ کیے ہوئے تھا۔ ترک اہلکار کے مطابق اینٹی میزائل سسٹم کے لیے جس چینی کمپنی کا انتخاب کیا گیا تھا، اس پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Leave a Reply