تازہ ترین) ترک حکومت ملک میں “حلال سیاحت “کے فروغ کے بعد اب” حلال بحری جہاز “متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ جہاز کی تزئین و آرائشمیں اسلامی اقدارکا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ جہاز میں کسی قسم کی کوئی پینٹنگ نہیں لگائی گئی اور نہ ہی جہاز پر سفر کے دوران شراب ملے گی۔ اسکے علاوہ جوا کھیلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ جہاز پر سُور کے گوشت سے بنی مصنوعات بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔ علاوہ ازیں جہاز پر مردوں اور خواتین کے لیئے الگ الگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جیسا کہ الگ باتھ روم اور الگ کھیلوں کے لیئے مختص جگہ ۔
جہاز بنانے والی کمپنی کے جرنل مینیجر کا کہناہے کہ یہ صرف ایک جہاز نہیں ہے بلکہ یہاں آپ کوتاریخی سفر کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے بنانے کے لیئے سازگار فضا بھی ملے گی۔