بمبئی (تازہ ترین) بالی ووڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوینکل کھنہ نے ماضی میں اداکاری کے خوب جوہر دکھائیں ہیں ۔اب وہ مصنفہ کے روپ میں سامنے آئی ہیں انھوں نے اپنی پہلی کتاب ’’ مسز فنی بونز‘‘ گزشتہ روز لانچ کردی ۔تفصیلات کےمطابق
کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب میں ، ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ، شوہر اکشے کمار ، عامرخان، کرن جوہر،جیا بچن سوزانے روشن اور سونالی باندرے سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹوینکل کھنہ کا کہناتھا کہ میرے شوہر میری لکھی گئی کامیڈی فلموں میں کام کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں جب کہ میں ان سے ایک چاکلیٹ بھی نہیں خرید سکتی مجھے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایوارڈ شوز اور دیگر تقریبات کی میزبانی کرنا پڑتی ہے ۔اس کے باوجود میں کہتی ہوں کہ اکشے کمار ایک بہترین اور پیار کرنے والے شوہر ہیں اور وہ حقیقت میں میرے ایڈیٹر ہیں کیونکہ میں جو کچھ لکھتی ہوں وہ اس کی اصلاح کرتے ہیں اور اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتے تو میں کبھی مزاح نہ لکھ پاتی