دو پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

لاہور(تازہ ترین) سلمان بٹ اور محمد آصف کی رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا بھی کوئی امکان نہیں تفصیلات کے مطابق  چیف سلیکٹر ہارون رشیدTwo Pakistani cricketers are out of international cricket. کا کہنا ہے کہ 5سال میدان سے دور رہنے والوں کی کارکردگی صرف 2 میچز میں بہتر کھیل سے نہیں جانچی جا سکتی، ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کا موقع بھی آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کو پابندی کے 5سال یکم ستمبر کو پورے ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی، تیسرے کرکٹر محمد عامر کو قبل ازیں ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کا موقع دیدیا گیا تھا، سلمان بٹ اور محمد آصف پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے فوری طور پر کھلتے نظر نہیں آتے، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے دونوں کی انگلینڈ کیخلاف اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول سیریز، بعد ازاں دسمبر میں بھارت یا کسی اور ملک سے مقابلوں میں شرکت کے امکانات مسترد کردیے۔

Leave a Reply