یوکرین نے روس کے ملٹری چیف کے خلاف سخت اعلان کر دیا

Ukraine puts top Russian General on most wanted list.یوکرین(تازہ ترین) یوکرین نے روس کے ملٹری چیف کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔ جنرل والیری پر یوکرین میں منظم مسلح تصادم کرنے کا الزام ہے۔

یوکرائن حکام نے ایلویسک شہر کے ارد گرد گزشتہ موسم گرما میں ایک ہونے والی جنگ کے لئےبھی  ذمہ دار  جنرل والیری کو قرا دیا ہے،جس میں سرکاری فورسز کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا گیا تھا۔یوکرین کے چیف ملٹری پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ شواہد سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ گزشتہ برس آٹھ سے تیئس اگست تک جنرل والیری کے حکم پر روسی حدود سے یوکرینی فوجی چوکیوں کو منظم اندازمیں راکٹ لانچرز سمیت مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ۔یوکرین میں مظالم کرنے کے جرم میں دس دیگر روسی فوجیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ماسکو نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے مشرقی یوکرین میں جاری تنازعے میں کسی قسم کے کردار سے انکار کردیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here