اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی اہم پیشکش

united nationsنیویارک (تازہ ترین) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون  نے کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان میں ریلیف آپریشن کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے افغانستان اور پاکستان میں آنیوالے زلزلے پر اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر درخواست دی گئی تو اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے پاکستان اور افغانستان میں ریلیف آپریشن کیلئے تیار ہیں۔بان کی مون نے زلزلے سے زخمی ہونیوالے افراد کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا دی۔یاد رہے پاکستان میں زلزلے سے200سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

Leave a Reply