پاکستانی پلیئرز کے لیے کھانے کا ناقص انتظام

کراچی(تازہ ترین) قائد اعظم ٹرافی کے دوران ناقص انتظامات خراب ہونے لگے ۔ناقص انتظامات کی وجہ سے کھلاڑی بھی پریشان ہوئےpakistan cricket board پلیئرز کے لیے کھانا رکشوں میں آنے لگا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کراچی اور کے آر ایل کی ٹیموں کے مابین جاری میچ میں کھلاڑیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا رکشے میں لایا گیا۔ پی سی بی  کی جانب سے 22 کھلاڑیوں کیلئے منگوائے جانے والے کھانے فی کس 500 روپے جاری کرتاہے لیکن انتظامیہ کے رویے نے بہت سے سوال کھڑے کردیے ہیں۔ کھلاڑیوں کو لائے جانے والے کھانے کو چیک بھی نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ناقص کھانا کھانے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے- اس کے بہتر انتطامات کیے جانے چاہیے-

Leave a Reply