بھارت کی خاتون کی انوکھی کہانی

ممبئی– تازہ ترین — بھارتی ریاست کرناٹکا کے گاؤں ہولیکل کی خاتون کی انوکھی کہانی – گاؤں ہولیکل کی 103 سالہ سالومرادا تھماکاindian women نامی خاتون کی شادی ایک کسان سے ہوئی تھی لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی تو سالومراد کو طعنے ملنے لگے جس کے بعد انہوں نے اولاد کی جگہ درختوں کا بچوں کی طرح خیال رکھنا شروع کردیا۔خاتون کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اب کرناٹکا حکومت باقاعدہ ان درختوں کا خیال رکھتی ہے جب کہ خاتون کو ان خدمات پر کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

خاتون نے گاؤں سے 4 کلومیٹر دور زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کیا اوروہاں پہلے سال 10 پودے لگائے اور وہاں پانی نہ ہونے کے باوجود پودوں کو روزانہ پانی دیا جب کہ اگلے برس 15 اور اس کے بعد 20 پودے لگائے اور انہیں جانوروں، بیماریوں سے بچاکر بالکل بچوں کی طرح ان کی دیکھ بھال کی- ان درختوں کی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کی- ان کو دھوپ،وغیرہ سے بچایا اور اب ان درختوں کی تعداد 384تک پہنچ گئی جن کی قدر 15 لاکھ روپے کے برابر ہے۔

Leave a Reply