تازہ ترین) کنٹرول لائن کے چریکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ سے قریبی گاؤں کا رہائشی شدید زخمی ہوگیا جسے بعد میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق چولاس گاؤں کا رہائشی محمدوسیم نامی نوجوان گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اب روز کا معمول بنتی جا رہی ہے ۔ گزشتہ شب وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وسیم کی میت کو اسکے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے ۔