دیپکاپڈکون اور رنبیر کپور کی جوڑی ہٹ ہو گئی

 دہلی(تازہ ترین) اداکارہ دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی جوڑی سب کو بھا گئی ان کی آنے والی اس فلم میں ان کی جوڑی کو کافی پسندranbeer kapoor کیاگیافلم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انکی کیمسٹری کافی میچ کرتی ہے- اداکارہ دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”تماشا“کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے ایک خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔پارٹی میں دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کے ہمراہ رنویر سنگھ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔پارٹی کے دوران اداکار رنویر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیپکا اور رنبیر کی جوڑی میں کچھ خاص ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں اداکاروں میں آن سکرین بہترین کیمسٹری ہوتی ہے اور مجھے ان کی یہ خوبی بے حد پسند ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈدیپکا پڈکون آجکل رنویر سنگھ کی حالیہ گرل فرینڈ ہیں۔29سالہ اداکارہ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم باجی راومستانی میں حالیہ بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔باجی راو مستانی میں دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے ہمراہ پریانکا چوپڑا بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راو مستانی رواں سال18دسمبر کے دن شاہ رخ خان کی دل والے ساتھ ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply