لاہور (تازہ ترین) محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیل ہونے کی نوید سنا دی- موسم ٹھنڈا ہونے کا امکان ہے- محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ فاٹا گلگت بلتستان اورکشمیر میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہو گا – تاہم مالاکنڈ ڈویڑن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر اوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔