اسلام آباد (تازہ ترین) اردو کو دفتری زبان رائج کرنے سے متعلق رپورٹ کل طلب کر لی گئی ، رپورٹ میں اردو زبان کو رائج کرنے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر عمل در آمدکی تفصیل طلب کی گئی ہے۔ جسٹس جواد احمد نے کہا کہ معاملہ پسند نا پسند کا نہیں ،آئین کی پاسداری کا ہے۔درخواست گزایر کوکب اقبال نے کہا کہ آئین کے مطابق 15 سال میں انگریزی کو اردو میں تبدیل کرنا تھا۔1988 سے آب تک آئینی تقاضا پورا نہیں کہا گیا۔سیکرٹری اطلاعات نے اس ظمن میں کہا کہ تمام اداروں کو پالیسیوں،قوانین کے اردو ترجمے کا کہہ دیا ہے۔تمام وزارتوں کو ویب سائٹس بھی اردو میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔