اردو ادب سے ایک اور معروف ناول نگار بچھڑ گئے

کراچی(تازہ ترین )اوردو ادب سے ایک اور معروف ناول نگار چھن گئے- اردو ادب بہترین ناول نگار سے محروم ہو گیا،معروف مصنف
ishtiaq ahmad novelist اشتیاق احمد کی دل کی دھڑکن بند ہونے سے کراچی ائیرپورٹ لاﺅنج میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد کتب میلے میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے جس میں شرکت کے بعد لاہور واپسی کیلئے ائیرپورٹ لاﺅنج میں انتظار کر رہے تھے کہ  اچانک طبیعت ناساز ہو گئی ۔طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور ہسپتال لے گئے اور ان کو طبعی امدا دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ٹھیک نہ ہو سکے ۔اشتیاق احمدنے 1972میں پہلا ناول لکھا اور اب تک ان کے 800سے زائد ناول شائع ہو چکے ہیں جبکہ 15مزید آخری مراحل میں تھے۔اشتیاق احمد کی معروف تحریریں “انسپکٹر جمشید” ، “شوکی برادرز” اور”کامران سیریز” ان کی شہرت کی زینت بنیں ۔اشتیاق احمد پنجاب کے شہر جھنگ کے رہائشی ہیں اور تفصیلات کے مطابق  کہانہوں نے کراچی سے لاہور اور لاہور سے جھنگ روانہ ہونا تھا ۔مرحوم کا کا جسد خاکی طبی معائنے کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی میت کو آبائی علاقے میں بھجوایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here