تازہ ترین) آئرلینڈ کے ٹرینیٹی کالج ڈبلن کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق کلائی پر ربڑ بینڈپہننے سے نہ صرف بلڈ پریشربلکہ خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ انٹرنیشنل نینو سائنس پبلیکشن میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق عمومی طور پر نومود بچوں کے ہاتھوں میں ربڑ بینڈ باندھ کر بلڈ پریشر اور خونی نظام تنفس کو کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ نوجوان بھی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کےلئے ربڑ بینڈ پہن کر اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جوناتھن کولیمین کے مطابق ربڑ بینڈ کے استعمال سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو بغیر کسی بھاری اخراجات کے کنٹرول کر سکتا ہے۔