تازہ ترین) ذیابیطس کا مرض اگر حد سے بڑھ جائے تو پرہیز کے ساتھ ساتھ مہنگے علاج کا خرچ بھی اٹھانا پڑتا ہے ۔ لیکن اگر روز مرہ کی غذا میں چند اشیا ء کا اضافہ کر لیا جائے تو اس خطرناک مرض پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے ۔ برطانیہ میں ذیابیطس پر ہونے والی ایک تحقیق میں دہی کو ذیابیطس کے علاج کے لیئے سب سے زیادہ مفید غذا قرار دیا گیا ہے ۔ تحقیق کے مطابق اگر روزا نہ دہی کا استعمال کیا جائے تو ان تمام تکالیف کی نوبت ہی نہیں آتی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 28 گرام دہی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹُو کے خدشات میں 20 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے ۔