اب خلا میں کھانا بھی تیار ہو گا

veg operation in spaceنیو یارک (تازہ ترین) خلا بازوں کے خلائی سٹیشن میں سبزیاں اگانے کے کامیاب تجربے کے بعد اب خلا میں کھانا بنانے کا تجربہ بھی کر لیا۔ خلائی سٹیشن میں اگائی گئی سبزیوں کا خلا بازوں نے کھانا بنا کر کھایا۔ خلابازوں کو یہ سبزیاں کھانے کی اجازت پہلی بار دی گئی ہے۔ ناسا کے دو خلا بازوں نے جاپان کے ساتھی خلاباز کے ساتھ مل کر خلا میں اگائی کئی سبزیوں کا کھانا بنایا۔ خلا بازوں کا کہنا ہے کہ تازہ سبزیوں سے تیار کیا ہوا کھانا بہت لذید تھا۔ خلا میں سبزیاں اگانا ایک مشن تھا جس کا نام ویج 01 ہے۔ ان سبزیوں سے کھانا پکانا اس مشن کا حصہ ہے۔ خلا میں پہلی بار پکائے گئے کھانے کا آدھا حصہ زمین پر تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here