نئے امیر کا وڈیو بیان جاری۔

Video message of new leader released.افغانستان(تازہ ترین) افغان طالبان نے اپنی شوریٰ کے اجلاس کی غیر معمولی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تحریک طالبان کے سینکڑوں اراکین نئے سربراہ ملا اختر منصور سے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں.  ہفتے  کے روز ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو باضابطہ طور پر تحریکِ طالبان کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس  ویڈیو میں شوریٰ کے اجلاس میں ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا سربراہ تعینات کیا جا رہا ہے لیکن ویڈیو میں اُن کا چہرہ چھپایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ایسے موقعے پر جاری کی گئی ہے، جب ملا عمر کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کی تعیناتی پر اختلافات کی خبریں سامنے آئیں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان طالبان نے ہمیشہ تصاویر اور ویڈیو کی مخالفت کی ہے اور طالبان کی جانب سے عموماً جنگی محاذ کی ویڈیو جاری کی گئی ہیں لیکن کسی اجلاس کی یہ غالباً پہلی ویڈیو ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here