اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فون میں وائرس کے حملے سے بچاؤ کے لیے سکیورٹی سسٹم دریافت کر لیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں وائرس ہو تو کوئی بھی اسے ہیک کر سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ اسمارٹ فونز میں بگ نامی ایک وائرس دریافت کیا گیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ وائرس لاکھوں فونز کے ریکارڈ کے اعداد و شمار ہیکرز کو فراہ کر سکتا ہے۔ ہیکرز اس وائرس کی مدد سے صرف ایک ویڈیو میسج بھیج کر موبائل فون کا تمام ریکارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ دو نجی موبائل کمپنیوں نے گوگل کے تعاون سے اینڈروائڈ کے سسٹم پر چلنے والے موبائل فون کو وائرس سے بچانے کے لیے سیکورٹی سسٹم بنایا ہے۔ اینڈروائڈ کے انجینیرز کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت اسمارٹ فون اب ہیک نہیں کیا جا سکے گا۔