سردیوں میں وٹامنز کی کمی کوپورا کریں

تازہ ترین– سردیوں میں فروٹس ایسے آتے ہیں جن کا اگر فریش جوس بنا کر پی لیا جائے تو وہ آپ کی صحت کےvitamins لیے بہت فائدے مند ہے- قدرت نے ہمیں بے شمار پھلوں سے نوازا ہے

 جوس چاہے پھلوں کے ہوں یا سبزیوں کے‘ آپ کے حفاظتی سسٹم کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام پھلوں اور سبزیوں کے جوس بہترین ہیں کیوں کہ ان میں سے ہر ایک کوئی نہ کوئی بنیادی وٹامن فراہم کرتا ہے۔ یہ تیزی سے اثر کرتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے-

فریش جوسز صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں- اس سے آپ اپنے اندر موجود جو وٹامنز کی کمی ہے اس کو پورا کرتے ہیں بجائے آرٹیفیشل ٹیبلیٹس لینے کے آپ فریش جوس کو انپی روز مرہ کی زندگی می شامل کر لیں خاص طور پر ناشتے میں اس کا استعمال کریں اس کے علاوہ آپ اگر ڈائٹنگ کر رہے ہیں تو اس کے لیے لازمی ہے کہ آپ فریش جوس کا استعمال باقاعدگی سے کریں کیونکہ فریش جوس پینے سے آپ کے جسم جو وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے یہ اس کو پورا کرتی ہے-

اس لیے اس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو صحت مند اور فیرش رکھے گا- اس کہ علاوہ آپ  ناشتہ جو کہ آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے- ناشتہ ہماری روزمرہ  کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے-  ماہرین کے مطابق اگر ناشتہ نہ کیا جائے یااس کو نظر انداز کر کے آپ اپنے کام پر زیادہ توجہ دے تو یہ آپ کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے کیونکہ جب آپ صبح سو کر اٹھتے ہیں تو آپ کی باڈی کو بہتر خوراک کی ضرورت ہوتی ہے گس کو آپ نظر انداز کر کہ آپنا ہی نقصان کرتے ہیں- اس لیے ناشتہ کرنا آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہے-

 ناشتہ جب بھی کریں وہ ہیلتھی ہونا چاہیے جیساکہ آپ ناشتے میں فرش جوس لے،فروٹ لے سکتے ہیں ،اس کے علاوہ دودھ کا کپ یا پھر روٹی یا پڑاٹھا  لے سکتے ہیں- یا دلیہ وغیرہ لے سکتے ہیں لیکن نان یا جنک فوڈ یا بیکری کی چیزوں کو باکل نہ کھایئں کیونکہ یہ صحت کے حوالے سے بالکل بھی مفید نہیں ہے- اس کے علاوہ آپ ناشتے میں کلونجی کو بھی لے سکتے ہیں-

گاجر کے جوس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے، جو کہ آنکھوں، جگر ، جلد ، ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ہی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، بی ، ای ،‌ڈی ، پروٹینز، پوٹاشیم، کیلشیم ، آئرن، کاپر اور بہت سے دوسرے ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں ہر ایک کے اپنے اپنے فوائد ہیں۔
گاجر کا جوس بناتے وقت اگر اس میں تھوڑا سا چقندر اور سیب شامل کر لیا جائے تو اسکے فوائد مزید بڑھ جاتے – جتنے بھی پھل ہیں ان کا فریش جوس پینا آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مفید ہیں- گاجر کے جوس کو ” کرشماتی مشروب ” کہا جاتا ہے جو بچوں اور بڑوں کے لیئے یکساں مفید ہے-گاجر کا جوس آنکھوں کو توانا  کرتا ہے – انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں گاجر بہت ہی معاون ثابت ہوئی ہے ۔

کھانے کے بعد گاجر کو چبا کر کھانے سے منہ میں پا ۓ جانے والے جراثیم ہلاک  ہو جاتے ہیں ۔ مسوڑھوں سے خون بند ہو جاتا ہے اور دانتوں کا انحطاط رک جاتا ہے – گاجر میں پاۓ جانے والے کھاری اجزاء انسانی جسم میں خون کو صاف رکھتے ہیں ۔

Leave a Reply