تازہ ترین ) آتش فشاں کا ذکر ہو تو ذہن میں سب سے پہلے دہکتے ہوئے لاوے کا ذکر آتا ہے ۔ لیکن نیوزی لینڈ میں ایک ایسا آتش فشاں بھی ہے جس کے نیچے سونے اور چاندی کے کروڑوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ حال ہی میں تحقیقی جریدے “جیو تھر مکس ” میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے کی زمین کے نیچے واقع گرم پانی کے ذخائر میں بھاری مقدار میں سونا اور چاندی موجود ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کہ سونا اور چاندی لاوے میں شامل ہوچکاہے لیکن یہاں موجود گرم پانی کے چشموں سے ان بیش قیمت دھاتوں کا حصول ممکن ہے۔ محض ایک گرم چشمے سے ہی سالانہ 25 لاکھ ڈالر کا سونا اور 37 لاکھ ڈالر مالیت کی چاندی حاصل کی جا سکتی ہے ۔