غیر معیاری کھانے کی فراہمی پر مکہ میں کاروائی

تازہ ترین) مکہ مکرمہ میں غیر معیاری کھانے فراہم کرنے والے درجن بھر ریستوران کو بند کردیا گیا ہے  جبکہ مزید 14 کو وارننگ جاری کی دی گئی ہے ۔Warning issued in Makkah mukarma مکہ کی شہری انتظامیہ ہوٹلوں کی جانب سے  معیاری کھانے کی فراہمی کو  یقینی بنانے کے لیئے خصوصی مہم چلا رہی ہے ۔  اس مہم کے دوران تمام ہوٹلوں  اور ریستوران کی چیکنگ کی جائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مہم کےدوران بعض ہوٹلوں کی طرف سے زائد المیعاد ا شیاء گاہکوں  کو فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں  غیر مناسب انداز میں سٹور کی گئی کھانے کی اشیاء بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

Leave a Reply