وسیم اکرم اور شعیب اختر کا کمنٹری سے انکار

 

Waseem akram and shoaib akhtar refuse to comentry

تازہ ترین) سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے احتجاجاً جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں کمنٹری کرنے سے انکار کردیا۔  ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں اور پی سی بی چیرمین اور انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات کے  بعد  وسیم اکرم اور شعیب اختر نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق سپر اسٹار فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 25 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والے پانچویں ون ڈے میچ میں کمنٹری کرنا تھی لیکن شیو سینا کی  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے اور ایمپائر کو دھمکیوں کے بعد سیریز کے آخری  میچ میں کمنٹری  کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اور 22 اکتوبر میں میچ ہونے کے بعد وہ بھارت بھی چھوڑ دینگے۔

Leave a Reply