تازہ ترین) پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جہاں ہزاروں اموات ہوئیں وہیں حکومت کی ناقص حکمت عملی سےکئی ملین ایکڑ فٹ پانی بھی سمندر میں ضائع ہو گیا۔ پاکستان کے آبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب سے تقریبا 21 ارب روپے کا میٹھا پانی سمندر کی نظر ہو ا جبکہ پانی سے ہونے والی تباہی الگ ہے جس سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ پاکستان میں ہر سال سیلاب آتا ہے لیکن ہم اپنی کوتاہیوں سے نہ تو سیکھتے ہیں اور نہ ہی آئندہ برسوں کے لیئے کوئی جامع حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا تھاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا صحیح اندازہ پانی اترنے کے بعد لگایا جائے گا جو کہ حالیہ نقصان کے مقابلے میں کئی گنا ہ ہو سکتا ہے ۔