ہمیں عبد لستار ایدھی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

We all should thank Abdul Sattar Edhiمشہور انڈین اداکار سلمان خان نے کہا کہ گیتا کا خیال رکھنے کے لیے ہمیں عبد لستار  ایدھی اور ایدھی فاؤنڈیشن کا شکر گزار ہونا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی چینل پے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان   کے بارے میں انٹرویو دینے کے دوران سلمان خان نے کہا کہ گیتا کو بھارت میں بہتر زندگی ملنی چاہیے۔ گیتا کے بارے میں علم ہونے پر سلمان خان نے کہا کہ ہمیں ایدھی صاحب کا شکر گزار ہونا چاہیئے کے انھوں نے گیتا کی دیکھ بھال کی ۔ہمیں اس بات کی قدر کرنی چاہیئے کی انھوں نے ایک ہندوستانی کی اتنی دیر تک دیکھ بھال کی۔سلمان اور کبیر خان گیتا کی کہانی کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ بھارتی گورنمنٹ پر چھوڑ دینا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here