محمد خفیظ کو کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

 ڈھاکہ — تازہ ترین– میڈیا منیجر چٹاگانگ کلب کا کہنا ہے کہ   اس کو مسترد کیسے کیا جا سکتا ہے کہ کیونکہ محمد خفیظ کو تو کوئی آفرMuhammad hafeez نہیں دی گئی تو مسترد کرنے کا کیا جواز بنتا ہے- بنگلہ دیش کے چٹاگانگ کلب نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ انھوں نے محمدحفیظ کوکھیلنے کی پیشکش کی تھی جسے انھوں نے محمد عامرکے ٹیم میں شامل ہونے کے باعث قبول کر نے سے انکارکردیا-

میڈیا منیجر منہاسب الدین نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہم نے محمد حفیظ کو کوئی پیشکش ہی نہیں کی تو اس کو مسترد کس طرح کیا جاسکتا ہے، انھوں نے کہاکہ ہم خود بھی ان سے رابطہ کر کے ان کے بیان پراپنے جذبات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انھیں چٹاگانگ کلب کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انھوں نے اس ٹیم میں عامر کی موجودگی کے باعث کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply