واشنگٹن کو داعش سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے

تازہ ترین : امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ہم کو داعش سے کوئی خطرہ نہیں ہے- ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو داعش تنظیم سےBarack Obama کوئی خطرہ لاحق نہیں- غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ہنگامی طور پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا اور اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی جس میں پیرس حملوں کے بعد کی صورت حال اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف اتحادی افواج کی فضائی کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

اوباما کی قومی سلامتی ٹیم نے انھیں بتایا کہ فی الحال ملک کو داعش سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے جب کہ صدر اوباما نے قومی سلامتی کے حکام کو ہدایت کی کہ داعش کو تباہ کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور اتحادیوں کے ساتھ انٹیلی جنس آپریشن کو بڑھایا جائے-

Leave a Reply