ٹوکیو(تازہ ترین) جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں ایک انوکھا کیفے کھل گیا جہاں گرماگرم چائے پیجئے اور اپنے من پسند سانپ سے بھی کھیلئے ۔ٹوکیو کا یہ کیفے نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کیفے میں مختلف اقسام کے پینتیس سانپ موجود ہیں ،بعض سانپ میزوں پر رکھے شیشے کے کنٹینر میں بھی ہیںیعنی کیفے میں آنے والے چائے کے مزے لینے کےساتھ ساتھ سانپ کی حرکات کا بھی بغور مشاہدہ کر سکتے ہیں اور بعض نڈر افراد انہیں گود میں رکھ کر ان سے کھیلتے بھی ہیں کیوں کہ یہ سانپ بے ضرر ہیں ،کاٹتے نہیں ہیں۔اس کیفے کا نا سنیک کیفے رکھا گیا ہے۔ –