تازہ ترین) کیاآپ نے کبھی سوچاہے کہ ہماری زمین کے گرد چاند ستارے کس طرح گھومتے ہیں؟ زمین کا کُل وزن کتنا ہے؟ زمین کس چیز سے بنی ہوئی ہے اور ہر چار سال بعد فروری کا مہینہ اُنتیس دن کا کیوں ہوتا ہے؟ اگرآپ نہیں جانتےتو آئیے ہم آپ کو زمین کے بارے میں نہایت حیران کُن اور چونکا دینے والی معلومات دیتے ہیں:
زمین کا وزن 6 سیپٹیلین کلوگرام ہے ، جو کہ تقریباٰ 55کونٹیلیین نیلی وہیل کے برابر ہے ۔ یاد رہے کی وہیل روئے زمین پر موجود سب سے وزنی مخلوق ہے۔
عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ زمین کو اپنے مدار کا ایک چکر لگانے میں 24 گھنٹے لگتے ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا بلکل نہیں ہے ۔ زمین اپنے مداد کا ایک چکر 23 گھنٹے، 56 منٹ اور 4 سیکنڈ میں پورا کرتی ہے۔
زمین کا ایک سال 365 دنوں کا نہیں بلکہ 365.2564 دنوں کا ہوتا ہے ۔ 0.2564 دن وہ زائد عرصہ ہے جو ہر 4 سال بعد فروری کے مہینے میں ایک مزید دن کی صورت شامل کیا جاتا ہے۔
سطح زمین پر موجود 70 فیصد پانی میں سےصرف 3 فیصد تازہ پانی ہے ، باقی 97 فیصد میں نمک شامل ہے۔
اس 3 فیصد پانی میں بھی 2 فیصدسے زائد گلیشیرز اور ایک فیصد سے بھی کم جھیلوں اور دریاؤں میں موجودہے۔
زمین کی 3 تہیں ہیں اور تینوں مختلف قسم کے مرکبات سے بنی ہیں۔
زمین کی سب سے پہلی سطح مختلف پلیٹس سے بنی ہے ۔ یہ پلیٹس سطح زمین پر سست روی سے تیرتی رہتی ہیں۔ ان پلیٹس کے تیرنے کی رفتار انسانی ناخن کے بڑھنے کی رفتار جتنی ہے۔
زمین کی اپنے مداد کے گرد چکر لگانے کی رفتار آہستہ ہورہی ہے ۔ اگر زمین کی یہ رفتار برقرار رہی تو 140 ملین سال بعد ایک دن 25 گھنٹوں کا ہوا کرے گا۔
ہمارے نظام شمسی میں زمین ہی ایسا واحد سیارہ ہے جہاں پانی تینوں حالتوں یعنی ٹھوس، مائع اور گیس کی شکل میں پایا جاتا ہے۔
اگر آپ زمین میں ایک سیدھی سُرنگ کھودیں تو آپکو ایک کونے سے دوسرے کونے تک جانے میں 42 منٹ لگیں گے۔