بیونس آئرس(تازہ ترین) ارجنٹینا میں ایک بھولی بھٹکی وہیل بندرگاہ پر آکر سب کو مشکل میں ڈال دیا
جس سے ایک طرف تو پورٹ کی سرگرمیاں بری طرح متاثرہوئیں لیکن دوسری طرف لوگ مفت وہیل شو سے محضوظ ہوتے رہے۔ بیونس آئرس کی پورٹ پر ساڑھے 19 فٹ طویل وہیل کی آمد پرجہازوں کی آمدورفت اوردیگر معمولات متاثر ہوئے تاہم وہیل کا نظارہ کرنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں حفاظتی دیوار کےگردجمع ہوگئے۔ کچھ دیر بعد کشتی میں سوار اہلکاروں نے بھٹکی ہوئی وہیل کو گہرے پانی کا راستہ دکھا کر پورٹ کو کلئیرکردیا۔