کھانے سے قبل پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

لندن (تازہ ترین)پانی کی افادیت سے تو سبھی واقف  ہیں لیکن اگر یہ پانی وزن کی کمی کا باعث بن جائے تو کیا ہی بات  ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے What are the benefits of drinking water before mealمطابق زیادہ پانی پینے سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی آتی ہےبلکہ  آپ اسمارٹ بھی نظر آتے ہیں۔ہبرطانوی یونیورسٹی کی جانے والے تحقیق میں محققین کاکہنا ہے کہ کھانے سے قبل روزانہ 500 ملی لیٹرپانی پینے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق کھانے سے قبل یہ تبدیلی بڑے فائدے کا باعث بنتی ہے جس کا مشورہ آپ کے ڈاکٹرز بھی آپ کو دیتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 84 درمیانی عمر کے موٹے افراد کا انتخاب کیا اور ان پرپانی پینے کا یہ طریقہ 12 ہفتے تک استعمال کیا جب کہ ان افراد کو ویٹ مینجمنٹ کنسلٹیشن کے ذریعے لائف اسٹائل اور کھانے کا شیڈول بھی بنا کردیا گیا جسکے بعد انہیں 2 گروپس میں بانٹ دیا گیا، ایک گروپ کے 41 افراد کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پلایا گیا اور دیگر 43 افراد کو کھانے سے کافی دیر قبل پانی پلایا جاتا رہا اس دوران ان افراد کو نل کا پانی پینے کی اجازت دی گئی جب کہ انتہائی ٹھنڈا پانی یا دیگر ڈرنکس پینے پر پابندی عائد کردی گئی

Leave a Reply