اونچی ایڑی پہننے کے کیا نقصانات ہیں؟

واشنگٹن(تازہ ترین)ہاورڈ یونیورسٹی میں کرائے جانے والی ایک اسٹڈی میں اونچی ایڑی کے زیادہ استعمال کے درج ذیل نقصانات سامنے آئے ہیں ۔What are the effects of wearing long heels

سٹڈی کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباو بڑھ جاتا ہے۔
اس کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔

ہائی ہیلز کے سبب آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کے علاوہ کولہے کی ہڈیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی اضافی دباو   پڑتا ہے۔ اگر ایسے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو یہ تکلیف مستقل شکل اختیار کر سکتی ہے۔

اونچی ایڑی کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ آپ کے پٹھے بھی اضافی دباو  کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے ٹانگوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سیاٹیکا اور دیگر پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply