خشک اور سرد موسم میں اپنی سکن کو کیسے محفوظ رکھے؟

تازہ ترین: سردیاں آئے اور سکن ڈرائی نہ ہو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا- سردیاں جب بھی آتی ہیں- یہ شکایت سب کو ہوتی ہیں- لیکن سردیوںwinter season میں اگر ا سکی حفاظت کی جائے تو سکن سوفٹ رہتی ہے ڈرائی نہیں ہوتی- لیکن اب آپ اپنی سکن کو سردیوں میں خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں – ماہرین امراض جلد کے مطابق زیادہ دیر تک گرم پانی ے نہانا بھی خشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد مودم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھئے کہ پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ آپ پانی میں آئل بھی ملا کر نہا سکتے ہیں اس سے سکن ڈرائی نہیں ہو گی

اس کے علاوہ آپ کیلے کے چھلکے سے اپنے چہرے پر مساج کریں اس سے آپ کا چہرہ گلو کریں گا اور سکن بھی ڈرائی نہیں ہو گی- دودھ کی بالائی ایک چمچ لے کر اس میں 3سے4قطرے لیموں کا رس ڈالے اور چہرے پر لگائے- پھر تھوڑی دیر بعد  چہرے کو صاف کر لیں

 سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پر مالش کریں، یہ طریقہ جلد ڈرائی نہیں ہو گی اور یہ طریقعہ  انتہائی کارآمد ثابت ہوگا ۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرکے  کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریںسردیوں میں صابن کا استعمال کم کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی ہوجاتی ہے۔

جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہےسردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو چمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔

ماہرین کے مطابق چہرے کی صفائی کے لئے بیسن کا لیپ بہترین طریقہ ہے جس سے چہرہ چکنائی دور ہوجاتی ہے  اور فیس فریش ہوجاتا ہے۔اگرکسی شخص کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تو اس کے لئے صابن سے پاک موسچرائزز کلینر کا استعمال بھی فائدہ مند ہے- سرد موسم میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اور پانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کی جلد خشک نہیں ہوگی اور سردیوں میں آپ کی جلد چمکتی دمکتی رہے گی-

Leave a Reply