خام تیل کی قیمتوں کے بعد اجناس کی قیمتوں کا کیا بنا؟

سنگاپور(تازہ ترین)خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیر کو اجناس کی عالمی قیمتیں بھی حیرت انگیز طور پر  گرگئیں، 22 اقسام کے خام مال کی قیمتوں پرWhat happened to commodity prices after decrease in crude oil prices مشتمل بلوبرگ کموڈیٹی انڈیکس گزشتہ روز 1.7 فیصد کی کمی سے 86.3542 پوائنٹس پر آگیا جو اس کی اگست1999 کے بعد کم ترین سطح ہے۔تفصیلات کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں کمی کا عمل رواں سال کے آغاز سے اس وقت سامنے آیا جب چینی معیشت میں سست روی کے باعث اس کی طلب گرنے لگی، چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہونے کے ساتھ صنعتی دھاتوں سے توانائی اور خوراک تک کم وبیش ہر شے کا سب سے بڑا صارف ملک ہے۔چینی معیشت سے متعلق نئے خدشات 2 ہفتے قبل حکومت کے یوآن کی قدر گرانے سے پیدا ہوئے کیونکہ سرمایہ کاروں نے اسے دنیا کی دوسری معیشت کی حالت سوچ سے زیادہ خراب ہونے کے اشارے کے طور پر لیا جو چین کی اشیا خریدنے کی صلاحیت متاثر کر سکتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here