تاج محل کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (تازہ ترین) برصغیر کی یادوںمیں  آگرہ کا تاج محل  محبت کے نام سے مشہور ہے لیکن آج کل یہ حکومت کی غفلت کا شاہکار بنا ہوا ہے اور ٹوٹ What happened to Taj Mehalپھوٹ کا شکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تاج محل میں نصب ایک تاریخی فانوس بھی اسی طرح انتظامی غفلت کا شکار ہو گیا 60 کلو گرام وزنی یہ فانوس محل کے داخلی دروازے شاہی گیٹ پر نصب تھا جو سابق وائسرائے لارڈ کرزن نے 1905 میں تاج محل کو تحفتاََ دیا تھا عینی شاہدین کے مطابق ملازم اوپر چڑھ کراسے صاف کر رہا تھا جب وہ نیچے گرا اور لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تاج محل میں کام کرنے والے ملازمین کے مطابق یہ حکام کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے لیکن واقعے کی تحقیق کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ فانوس بہت زیادہ پرانا ہونے کی وجہ سے بھی گر سکتا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا فانوس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اسے دوبارہ نصب کرنے کا سوچا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here