طلاق کا معاملہ عمران خان نےکچھ عرصہ قبل کیا جواب دیا تھا؟

imran khan divorce, reham kha divorceاسلام آباد(تازہ ترین) کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایک انٹرویو کے دوران علیحدگی کی خبروں سے متعلق سوال پوچھاگیاتواُن کاکہناتھاکہ کسی کوکیا پتہ گھر کے اندر کیا ہورہاہے ، سب ٹھیک ہے ۔ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل پر عمران خان سے ایک انٹرویو کیا تھا جس دوران عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی سے متعلق سامنے آنیوالی خبروں پر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی توعمران خان کچھ یوں گویاہوئے تھے ’میاں بیوی میں لڑائی ہوتی ہے ، کوئی جنتی ہی ہوگاکہ ایسانہ ہوتاہو، لیکن کچھ لوگ خوش ہوتے ہیں ، لوگوں کو کیا پتہ کہ گھر کے اندر کیا ہے ، سب ٹھیک ہے ‘ ۔ ایک اور پروگرام میں دس ملین ڈالر میں معاملات طے پانے سے متعلق سوال پر عمران خان کاکہناتھاکہ اُنہیں بھی یہ اطلاعات ملی تھیں کہ وہ دیگر سیاستدانوں کی طرح نہیں ، اتنی رقم کا حصول ہی مشکل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here