عرفان خان کا بولی ووڈ کے بارے میں کیا کہنا ہے؟

ممبئی(تازہ ترین) اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کا موجودہ دور فنکاروں کے لیے ایک اچھا دور ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار عرفان خان نےWhat Irfan Khan has to say about Bollywood گزشتہ رات ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی عرفان خان نے کہا کہ 1990 کی دہائی فلموں کے لیے برا وقت تھاجب کہ موجودہ دور فنکاروں کے لیے ایک اچھا دور ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں فنکار اپنے آپ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منواسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل50 60 اور 70 کی دہائی کی فلمیں ہمارے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ90 کی دہائی فلم انڈسٹری کے لیے ایک برا وقت تھا جو گزر گیا۔ انھوں نے کہا کہ آج انڈسٹری نوجوانوں کو کچھ نیا کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Leave a Reply