سونے سے بھری ٹرین کس کے ہا تھ لگی؟

دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازیوں کی سونے سے بھری ٹرین اچانک غائب ہوگئی تھی تاہم اب 70 سال بعد اس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقWho found the train full of gold 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کی سونے سے بھری ایک ٹرین جو پولینڈ کے شہر روک لا سے جرمنی کے شہر بریسلاو پر اپنی منزل پر پہنچنے کی بجائے پراسرار طورپر لاپتا ہوگئی تھی جسے اب 2 افراد ڈھونڈ نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ٹرین کی کھوج لگانے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق پولینڈ اور ایک  کا جرمنی سے ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس ٹرین میں بڑی مقدار میں سونا بھرا ہوا ہے۔ پولینڈ کی  ایک تحصیل والب زیچ کے افسر کہنا ہے کہ ان  دونوں افراد نے حکومت سے رابطہ کرکے بتایا کہ انہوں نے 150 میٹر لمبی ٹرین ڈھونڈ نکالی ہے جس میں کروڑوں ڈالر کا خزانہ موجود ہے۔

Leave a Reply