ممبئی(تازہ ترین)ماضی کی مشہور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں اپنی اداکاری کے بجائے اپنی قلم کاری کے سبب توجہ کا مرکز ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے نام سے معروف عامر خان ان کی تعریف میں الفاظ کا دریا بہا رہے تھے۔پہلے تو انھوں نے کالم لکھنا شروع کیا لیکن حال ہی میں ان کی پہلی کتاب ’مسز فنی بونز‘ آئی ہے جس کی تقریبِ رونمائی میں عامر خان اور کرن جوہر موجود تھے۔عامر خان نے اس موقعے پر کہا’جب میں نے ان کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو وہ مجھے بہت اچھے لگے، انھوں نے مجھے ہنسایا ان کی قوت متخلیہ اور ادراک کا میں قائل ‘انھوں نے مزید کہا: ’مزاحیہ ہونا اور چیزوں کے بارے میں مخصوص حسیت رکھنا ایک بات ہے لیکن ان کو کاغذ پر اتار دینا اور قلمبند کرنا بہت آسان نہیں ہوتا۔‘