یونس خان پراسرا شخصیت قرار

younas khan ابوظہبی(تازہ ترین) رمیز راجہ نے یونس خان کو پراسرار شخصیت قرار دے دیا اور کہا ہے کہ ان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے لیے ضد اور پھر ریٹائرمنٹ سمجھ سے بالا تر ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک پراسرارشخصیت کے مالک ہیں انہوں نے اپنی شرائط پر ریٹائر ہونے کیلئے اتنا عرصہ کرکٹ بورڈ سے ٹکر لی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یونس خان ایک انتہائی اچھے پلیئر اور عظیم بلے باز ہیں۔ آج کے دور میں مڈل آرڈر بیٹسمینوں کیلئے ٹرینڈ تبدیل ہوچکا ہے، مڈل آرڈ میں کھیلنے والوں کو لمبا کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ہم ابھی بھی بہت پیچھے ہیں لیکن یونس خان نے اپنے زمانے میںجس طرح کی بیٹنگ کی ٹیم کو ضرورت ہوتی تھی کرکے دکھائی ہے۔

Leave a Reply