مولانا طارق جمیل اور ذاکر نائیک
”بڑا عالم کون“
قطع نظر اِ س بات کے کہ دونوں کا تعلق مسلمانوں کے کس فرقے سے ہے۔ اِ س سوال کا جواب تلاش کرنا یقینا دونوں صاحبان کے مداحوں کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا کہ دونوں عالم دین میں زیادہ مستند یا زیادہ سنا دیکھا اور سمجھا جانے والا عالم کون ہے آج کی نوجوان نسل اور آنے والی نوجوان نسل کے لیے ہزار ہا ویڈیوز اور تقاریر دونوں علماء دین کی انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور دونوں کا طرز بیان اور انداز ِ گفتگو دلوں کو گر ماجاتاہے۔ دونوں کمال کا حافظہ رکھتے ہیں اور عمومی طور پر ایک خوبصورت اور دل آویز مسکراہٹ چہرے پر سجائے رکھتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ دونوں میں بڑا عالم دین کون ہے!