عمران خان کا بچپن کا دوست کون؟

اسلام آباد (تازہ ترین ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آج دیے جانے والے متوقع فیصلے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، عمرانWho is childhood friend of Imran Khan خان سے بچپن کی دوستی ہے ، جب ہم چھوٹے تھے تو ایک بارکرکٹ کھیلتے ہوئے میری طرف سے انہیں گیند لگی تھی جس سے وہ تھوڑے زخمی ہوئے تھے ، اس پر تھوڑی ناراضی پیدا ہوئی تھی لیکن بچپن میں ناراض ہونا عارضی ہوتا ہے صلح ہوگئی تھی ، ہمارے درمیان بہت زیادہ دوستی رہی ہے ، ایاز صادق نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی عمران خان پر تنقید نہیں کرونگا ہمیشہ انہیں صاحب کہہ کر ہی بلاﺅنگا ، بچپن سے جو دوستی کا رشتہ قائم ہوا تھا وہ مرتے دم تک قائم رہےگا مجھے فیصلے کا انتظا رہے ، عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اس لیے اگر آج کا فیصلہ میرے خلاف بھی آتا ہے تو چپ چاپ تسلیم کرکے چلا جاﺅنگا ۔ خیال رہے کہ آج الیکشن ٹربیونل کی طرف سے این اے 122کا فیصلہ سنایا جائے گا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں انہیں اپنی نشست اور عہدے سے نااہل ہونا پڑے گا

Leave a Reply