دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ کون؟

کیلیفورنیا (تازہ ترین)فوربز میگزین  کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہالی ووڈ اور چینی اداکارائیںWho is highest earning actress of the world شامل ہیں تاہم بالی ووڈ کی کوئی بھی اداکارہ فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئیں۔فوربز میگزین نے شوبز کی دنیا میں سال 2015 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 18 اداکاراؤں کی  فہرست جاری کی ہے جس  کے مطابق 2012 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’’دی ہنگرگیمز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جینیفر لارنس پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جن کے اثاثوں کی تعداد 52 ملین ڈالر ہے جب کہ ہالی ووڈ کی  خوبرو اداکارہ اسکارٹ لیٹ جوہانسن 35.5 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔ ہالی ووڈ کی کامیڈین اداکارہ میلیسامک کارتھی 23 ملین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے جب کہ چینی اداکارہ فین بنگ بنگ 21 ملین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے اور ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر انیسٹون16.5 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی کوئی بھی اداکارہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here