نا نا پاٹیکر کس کے مداح نکلے؟

ممبئی (تازہ ترین)بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے دیپیکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں انہیں شامل Who is Nana patekar’s favorite heroineکرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر بالی ووڈ کی فلمیں بہت کم دیکھتے ہیں لیکن بھارتی فلم نگری میں اس وقت اگر اچھی اداکاراؤں کی فہرست مرتب کی جائے تو ان میں دیپیکا پدوکون اور پریانکا چوپڑا کے نام سر فہرست آتے ہیں، خاص طور پر دیپیکا بہت نفیس انسان ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دیپیکا ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کریں ، اس کے لئے انہوں نے اسکرپٹ بھی بجھوایا ہے۔ اگر انہوں نے انکار کیا تو پھر اس کردار کے لئے نئی اداکارہ کو موقع دیں گے۔

Leave a Reply