ہیلری کلنٹن کس کے باعث تنقید کی زد میں

واشنگٹن (تازہ  ترین)سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہیلری کلنٹن کو ان دنوں اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کی Who is responsible for criticism on Hilary Clintonوجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ہما عابدین پر ملازمت کے دوران بے ضابطگی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔بعض حلقوں کے نزدیک سابق امریکی صدر کی اہلیہ کا وزیر خارجہ کے دورمیں ہما سے تعلق ماں بیٹی جیسا رہا ہے۔ ہیلری صدارتی امیدوار بننے کے دوران ہما ان کی مشیر ہیں۔ اب تحقیقات کی جارہی ہے کہ محکمہ خارجہ میں ملازمت کے دوران ہماعابدین کسی بے ضابطگی میں ملوث تو نہیں رہیں۔ہیلری جب وزارت خارجہ سے سبکدوش ہورہی تھیں توہماعابدین نے سیاسی دوستوں کوای میل کی تھی کہ ہیلری کلنٹن کیلئے ڈبلن میں الوداعیہ کااہتمام کیاجائے۔

Leave a Reply