برفانی انسان کو کس نے کہاں دیکھا؟

ماسکو(تازہ ترین)کہانیوں اور فلموں  میں بالوں بھرے برفانی انسان ’ییٹی‘ یا بگ فوٹ کا تذکرہ جا بجا ملتا ہے جو روس یا ہمالیائی برفانی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔Who saw ice man and whereایک روسی مصور آندرے لیوبشینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف برفانی انسان کو دیکھا بلکہ اس کی تصویر بھی بنائی ہے۔روسی مصور نے بتایا کہ وہ روس کے سرد ترین اور دوردراز علاقے کیمروفو میں تھے کہ اچانک ان کا سامنا ’’ییٹی‘‘ سے ہوا اور یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ وہ خوفزدہ بھی نہ ہوسکے۔ مصور کے مطابق وہ مخلوق سوچنے کی صلاحیت رکھتی تھی اور ان سے بات کرنا چاہتی تھی اور اس کا قد 2 سے ڈھائی میٹر تک تھا، بدن پر گہرے براؤن بال تھے اور ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس پر بال لپٹے ہوئے تھے جب کہ اس کی آنکھیں ہوبہو انسانی آنکھوں جسی تھی۔مصور کا کہنا تھا کہ اس کے چہرے پر انسانوں کے طرح محسوسات تھے اور اس کی آنکھیں کچھ کہہ رہی تھیں اس نے کچھ آوازیں نکالیں جسے وہ نہ سمجھ سکے لیکن اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو ٹیلی پیتھی کی طرح تھی جس میں لوگ اپنی سوچ سے رابطہ کرتےہیں۔ مصور کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس کا نام پوچھا تو اس نے صرف ایک جملہ ہی ادا کیا جو ’’تابان‘‘ تھا جو سائبیریا میں بولی جانے والی زبان  ’’شور‘‘ کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے ’’وہ‘‘ جسے دریافت نہ کیا جاسکا۔

Leave a Reply