اہم رہنما کی ریحام خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

reham khan divorceلاہور(تازہ ترین )پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو ریحام خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کارہنما ہوتا تو ریحام خان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ۔انہوں نے کہا کہ خاتون مشرق کی ہو یا مغرب کی عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتی ۔انہوں نےمزید  کہا کہ مشرقی اور مغربی خاتون کی علیحدگی کے بعد عمران سے مشرقی اور مربی سیاست بھی الگ ہو جائیں گے۔اس کے جواب میں  شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔نثار کھوڑو کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی پی میں شمولیت کا نثار کھوڑو کا بیان ان کی ذاتی رائے ہےنہ کہ پارٹی کا موقف۔

Leave a Reply