بینکاک (تازہ ترین)بینکاک کے ایراون مندر میں دھماکہ سے 21 افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ مندر ہمیشہ سے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز رہا ہے۔تھائی لینڈ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنھوں نے بینکاک مندر میں بم نصب کیا تھا انھوں نے ملکی معیشت اور سیاحت کو نقصان پہنچانے کے لیے دانستہ طور پر غیرملکیوں کو نشانہ بنایااس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد اب 21 ہو گئی ہے جبکہ 120 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔یہ دھماکہ ضلع چڈلام میں واقع ایراون مندر کے قریب پیر کو مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت یہاں کافی زیادہ رش تھا۔انٹر نیشنل نیوز چینل کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے جن میں کم از کم تین غیر ملکی بھی شامل ہیں، تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔وزیر دفاع پراوت وونگ سووونگ کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک ٹی این ٹی بم تھا۔ جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان کا مقصد غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا تھا، اور سیاحت اور معیشت کو نقصان پہنچانا تھا۔‘